Hajj wa Umrah icon

Hajj wa Umrah

IshaateAhlesunnat
Free
500+ downloads

About Hajj wa Umrah

نام کتاب : العُرْوَۃُ فِیْ مَنَاسِکِ الحَجِّ وَ العُمْرَۃ
تصنیف : شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد عطاء اللہ نعیمی مدظلہ
تصحیح و نظر ثانی : مفتی محمد شہزاد قادری عطاری و متخصّصین فی الفقہ

حج اسلام کا اہم رُکن ہے جس کی ادائیگی صاحبِ استطاعت پر زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے، اس کے بعد جتنی بار بھی حج کرے گا نفل ہو گا اور پھر لوگوں کو دیکھا جائے تو کچھ تو زندگی میں ایک ہی بار حج کرتے ہیں کچھ دو یا تین بار، اقل قلیل ایسے ہوتے ہیں جن کو ہر سال یہ سعادت نصیب ہوتی ہے۔ لہٰذا حج کے مسائل سے عدم واقفیت یا واقفیت کی کمی ایک فطری امر ہے۔ پھر کچھ لوگ تو اِس کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے، دوسروں کی دیکھا دیکھی ایسے افعال کا ارتکاب کرتے ہیں جو سراسر ناجائز ہوتے ہیں اور کچھ علماء کرام کی طرف رُجوع کرتے ہیں مناسکِ حج و عمرہ کی تربیت کے حوالے سے ہونے والی نشستوں میں شرکت کرتے ہیں پھر بھی ضرورت پڑنے پر سفرِ حج میں موجود علماء یا اپنے ملک میں موجود علماء سے رابطہ کر کے مسئلہ معلوم کرتے ہیں۔ اور پھر علماء کرام میں جو مسائل حج و عمرہ کے لئے کُتُبِ فقہ خصوصاً مناسک حج و عمرہ کا مطالعہ رکھتے ہیں وہ تو مسائل کا صحیح جواب دے پاتے ہیں او رجن کا مطالعہ نہیں ہوتا وہ اِس سے عاجز ہوتے ہیں،اور ایسی صورت میں بعض تو اپنے قیاس سے مسائل بتا دیتے ہیں حالانکہ مناسک حج و عمرہ توقیفی ہیں۔

ہمارے ہاں جمعیت اشاعت اہلسنّت (پاکستان) کے زیر اہتمام نور مسجد میٹھا در میں تقریباً ۱۹۸۸ سے ہر سال باقاعدہ تربیت حج کے حوالے سے نشستیں ہوتی ہیں، اِسی لئے لوگ حج و عمرہ کے مسائل میں ہماری طرف کثرت سے رجوع بھی کرتے ہیں۔ ہمارے دار الافتاء سے مناسک حج و عمرہ اور اس سفر میں پیش آنے والے مسائل کے بابت جاری ہونے والے فتاویٰ کو ہم نے علیحدہ کیا اور اُن میں سے جن کی اشاعت کو ضروری جانا اسے مجموعے میں شامل کر دیا۔ چونکہ حج کے فتاوی سٗولہ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ حصے مختلف ادوار میں شائع ہوئے اس لئے ان میں کسی مسئلہ کو تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے احباب نے ضرورت محسوس کی کہ فتاوی حج و عمرہ کی ایک ایپلیکشن بنائی جائے تاکہ مسائل کی تلاش آسان ہو جائے اورکئی ماہ کی سخت محنت سے الحمد اللہ یہ ایپلیکشن پائے تکمیل کی پہنچی اور اب یہ ایپلیکشن آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اور ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ جو حصے مزید تیار ہوں گے وہ بھی اس میں شامل کرتے رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ اس ایپلیکشن بنانے والے اس کی تیاری میں تعاون کرنے والے تمام احباب کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے عوام و خواص کے لئے نافع بنائے۔ آمین

فقیر محمد عرفان ضیائی
خادم جمعیت اشاعت اہلسنّت (پاکستان)

Hajj wa Umrah Screenshots