خانقاہ نقشبندیہؒ آزادیہؒ icon

خانقاہ نقشبندیہؒ آزادیہؒ

khanqah azadia
Free
100+ downloads

About خانقاہ نقشبندیہؒ آزادیہؒ

رسول مقبولﷺ نے فرمایا " انسان کے جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر وہ درست اور نیک ھوجائے تو تمام بدن نیک اور ٹھیک ھو جاتا ہے۔اور اگر وہ بگڑ جائے تو تمام جسم خراب ھو جاتا ہے۔خبردار ! وہ گوشت کا ٹکڑا دل ہے۔" اور اس جملے کو تاکید کے لئے تین مرتبہ ارشاد فرمایا۔اس سے معلوم ھوا کہ بلاشبہ دل کی اصلاح ساری جسم کی اصلاح کا سبب ھے۔جب دل اللّٰہ تعا لیٰ کی یاد میں فنا ھوجاتا ھے تو تمام بدن شریعت کا فرمانبردار ھو جاتا ھے۔اور نفس سرکشی سے ھٹ جاتا ھے۔
دل کے بگاڑ ہی سے بگڑتا ھے آدمی جس نے اسے سنبھال لیا وہ سنبھل گیا
لہذا دل پر محنت کرنا ضروری ھے اور اس کا طریقہ کار یہ ھے کہ ہر وقت زبان اللّٰہ کی یاد سے وابستہ رھے اور دل پر ہر وقت دھان رھے تا کہ دل غیر کی محبت سے خالی رہے مثلا حبِ جاہ، حب مال،عجب ااور تکبر جیسی مھلک بیماریوں سے خود کو بچایا جا سکے۔
پنج وقتہ نماز باجماعت اور زندگی کے ہر شعبے میں علماء سے پوچھ کر زندگی گزارنا،مسنون دعاوں اور بتلائے ھوئے اذکار کی پابندی، اشراق ، چاشت ، اوابین ، تہجد اور روزانہ ایک پارہ کی تلاوت ، مخلوق کے حقوق کی ادائیگی اور تمام عالم کے لئے خیر کی دعائیں مانگنا۔وقت در وقت اپنے حال احوال کی اطلاع شیخ کو دیتے رہنا۔

خانقاہ نقشبندیہؒ آزادیہؒ Screenshots