Ilhaad.com icon

Ilhaad.com

AGStudio
Free
5,000+ downloads

About Ilhaad.com

الحاد ڈاٹ کام جوکہ جدید ذہن کے مذہب کے بارے میں اشکالات کے جواب میں مکمل سائیٹ ہے ' اب گوگل پلے سٹور پر موبائل ایپ کی شکل میں بھی دستیاب ہے ۔

ایپ کی خصوصیات:
1۔ سرچ کی سہولت :
سرچ بار میں کسی بھی موضوع/ اشکال/ اعتراض کا معروف لفظ لکھ کے اس متعلق سائیٹ پر موجود تمام تحریریں دیکھی جاسکتی ہیں۔

2۔ تحریر کو محفوظ کرنے کی سہولت:
سائیٹ تقریبا چھے ہزار پیجز پر مشتمل ہے ۔ اسکی آف لائن ایپ بنانا ظاہر ہے بہت مشکل کام تھا اور اتنی بھاری ایپ کا عام موبائل میں چلنا بھی ایک مسئلہ تھا ، ہم نے ایپ کو سائیٹ کے ساتھ ڈائریکٹ لنک کیا ہے لیکن اسکی سیو پوسٹ کی سہولت سے کوئی بھی تحریر آف لائن بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ آپ جس تحریر کو سیو کرنا چاہیں اس کو اوپن کرنے کے بعد ٹاپ بار میں موجود سیو کی آپشن پر کلک کردیں۔ تحریر ایپ میں سیو ہوجائے گی ۔ اس تحریر کو کسی بھی وقت بغیر انٹرنیٹ کے بھی سیو پوسٹ کی آپشن سے دیکھا جاسکے گا۔

3۔ سائیٹ کی موضوعاتی ترتیب :
سائیٹ پر جن جن موضوعات پر تحریریں پیش کی گئی ہیں چاہے وہ موضوعات سائیٹ پر سب مینیو میں موجود ہوں ' ایپ میں انکو 'کیٹیگری' کی آپشن کے تحت الگ سے جمع کیا گیا ہے ۔ اس آپشن سے آپ کوئی بھی موضوع اور اس پر موجود تحریریں دیکھ سکتے ہیں۔

4۔ تحریروں کی اپ ڈیشن:
سائیٹ پر آنے والی نئی تحریریں دیکھنے کے لیے ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے ضرورت نہیں ۔ تمام نئی تحریریں ایپ کے ہوم پیج پر خودبخود ظاہر ہوجائیں گی۔

5۔ بلٹ ان اردو فانٹ:
تحریروں کو خوبصورت اردو رسم الخط میں پڑھنے کیلئے الگ سے کوئی فانٹ ڈاونلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ایپ میں مہر نستعلیق فانٹ کیوجہ سے تمام تحریر نستعلیق میں پڑھی جاسکتی ہیں۔

6۔ کاپی کرنے کی سہولت:
ایپ سے کوئی بھی تحریر یا اسکا کوئی اقتباس آسانی سے کاپی کرکے کہیں بھی پیسٹ کیا جاسکتا ہے ۔

7۔ تحریر کا لنک شئیر کرنا:
کسی بھی تحریر کا اصل سائیٹ لنک اس تحریر کے ٹاپ بار میں موجود شئیر کی سہولت سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

8۔ تبصرہ کرنے کی سہولت:
ایپ کے اندر رہتے ہوئے آپ باآسانی کسی بھی تحریر پر اپنا تبصرہ پوسٹ کرسکتے ہیں۔

9۔ نائیٹ موڈ کی سہولت:
سیٹنگ کی آپشن سے آپ جس وقت چاہیں ایپ کو کم روشنی یعنی نائیٹ موڈ پر سیٹ کرسکتے ہیں ۔

10۔ مختلف رنگوں کے تھیم :
یوذر اپنی مرضی کے کسی بھی رنگ کا تھیم سیٹنگ کی آپشن سے منتخب کرسکتے ہیں۔

Ilhaad.com Screenshots