دین رحمت icon

دین رحمت

الرّٰسخون فی العلم
Free
1+ downloads

About دین رحمت

اللہ تعالیٰ نے تمام بنی نوع انسان کو صرف ایک ہی دین اختیار کرنے کا حکم دیا توہ سلامتی اور امن کادین اسلام ہے۔ تمام انبیاء ﷤ اوران کی امتوں کادین یہی تھا ۔ مگر ہر نبی کی امت نے ان کے تشریف لے جانے کے بعد اپنے اپنے دین کوبدل ڈالا اورایسا مسخ کیا کہ ان کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہ رہا۔سورت آل عمران کی ایت 83 تا 85 میں وضاحت سے بتا دیاگیا ہے کہ دین اسلام ہی واحد دین ہےجو اللہ تعالیٰ کےہاں قابل قبول ہے۔ کیوکہ اس کی تعلیمات صاف ستھری ہر قسم شبہ سے بالاتر ہیں۔ ان کے علاوہ اگر کوئی قوم کوئی اورمذہب یا دین اختیار کرتی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قابل قبول نہیں کیوں کہ نبیﷺ کی آمد سے تمام سابقہ آسمانی مذہب منسوخ اور ختم ہوگئے۔ دین اسلام دین رحمت ہے جو بلا تفریق مذہب وملت اوردوست،دشمن سارے انسانی طبقوں بلکہ پوری کائنات کے لیے سراسر عدل ورحمت والا دین ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’دین رحمت‘‘  کتاب تاریخ اسلام کے مصنف جناب شاہ معین الدین احمدندوی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب کو انہوں نے پندرہ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ان میں تفصیل سے اسلام کی امتیازی خصوصیات، توحید اوراس کےاثرات ونتائج، دین ودنیا کی جامعیت ،حقوق العباد، عورتوں کا درجہ اور ان کی حیثیت، عزیزوں اور رشتہ داروں کے حقوق، یتیموں اور مسکینوں کے حقوں، غلامی اور غلاموں کے حقوق، پڑوسیوں اور مہانوں کےحقوق، مسلمانوں کے باہمی حقوق، عام انسانوں کے حقوق، غیر مسلم رعایا یعنی ذمیوں کے حقوق، حوانوں کے حقوق، مسلمانوں کے علمی احسانا ت قدیم علوم کاتحفظ اور ان کی ترقی، مسلمانوں کے علمی کارنامے اور مختلف علوم وفنون میں ان کے ایجادات و اکتشافات کو پیش کیا ہے۔ نیز اسلام اور اسلامی تاریخ پر غیر مصنفین تعصب یا ناواقفیت کی بنا پر جو اعتراضات کرتے ہیں ان کو خاص طور پر پیش نظر رکھا ہے۔ (م۔ا).

دین رحمت Screenshots