اجتہاد مناہج و اسالیب icon

اجتہاد مناہج و اسالیب

الرّٰسخون فی العلم
Free
1+ downloads

About اجتہاد مناہج و اسالیب

اسلام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام ہے جو ہر اعتبار سے محفوظ ہے۔ اس کے احکام وفرامین کا مستقل سر چشمہ قرآن مجید اور سنت مطہرہ ہے۔ فقہ الاحکام کا ذخیرہ عہد نبوی اور خلافت راشدہ میں حجاز کی حدود سے نکل کر افریقا اور ایشیاء کے متعدد اقالیم میں نو مسلم افراد اور اقوام کی ہمہ نوع رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا دکھائی دیتا ہے۔بسا اوقات تمدن کے ارتقاء‘ مقامی عرف کے تقاضے اور حالات کے اقتضا سے ایسے مسائل بھی سامنے آتے ہیں کہ جن میں کوئی متعین نص موجود نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں فقیہ کتاب وسنت سے مستنیر حکمت‘ تدبر اور غور وفکر سے کام لیتے ہوئے ایسی قیاسی رائے ظاہر کرتا ہے جو نصوص کے مزاج سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔اور اس موضوع پر بہت سی کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس کتاب کو بہت سلیقے اور عمدگی سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں اجتہاد کے تصور‘ آغاز اور ارتقاء کے حوالے سے بہت مفید اور مستند معلومات ہیں۔ اس میں اجتماعی اجتہاد پر خاطر خواہ کلام کیا ہے اور قیاس‘ استحسان‘ مصالح مرسلہ‘ استقراء‘ اسصحاب حال اور عرف جیسے فقہی عنوانات کی فنی اور علمی اہمیت کو بیان کیا ہے اور استقراء‘ ذرائع وغیرہ جیسے عنوانات کو بھی اختصار کے ساتھ کتاب کی زینت بنایا ہے۔ یہ کتاب’’ اجتہاد مناہج واسالیب ‘‘ محمد یوسف فاروقی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا ).

اجتہاد مناہج و اسالیب Screenshots