تذکیر القرآن بیس سالہ تدریس ترجمہ قرآن کا خلاصہ اور ذخیرہ الفاظ کی بنیاد پر آسان لفظی ترجمہ سکھانے جبکہ تلاوت قرآن کی خوبصورت روایت کو بحال کرنے کی عاجزانہ کاوش ہے۔تاکہ اہل ایمان تلاوت اور سماعت کے دوران کلام ربانی کی حلاوت، اثر پذیری اور تجلیات سے بلاواسطہ مستفید ہونے کی صلاحیت حاصل کر سکیں.
دوران مطالعہ قارئین لفظی اور بامحاورہ ترجمہ کے حسین امتزاج سے بہرہ مند ہوں گے جبکہ قوسین کے استعمال سے مفہوم میں سلاست اور روانی محسوس ہوگی۔
تذکیر القرآن کو پڑھتے ہوئے باذوق قارئین کو کسی جگہ تدبر قرآن کا نظمِ کلام، کہیں کنزالایمان کی ادبیت اور کسی جگہ تفہیم القرآن کی ترجمانی اور روانی محسوس ہوگی۔
ذخیرہ الفاظ کے طریقے کو واضح کرنے کے لیے ہر آیت میں پہلی بار استعمال ہونے والے الفاظ کو رنگوں کی مدد سے نمایاں کیا گیا ہے۔جبکہ ہر رکوع کے آخر میں کل، نئےاور دہرائے جانے والے الفاظ کی تعداد دی گئی ہے جس کی مدد سے طالب علم بتدریج نئے الفاظ کی تعداد میں کمی جبکہ مکرر الفاظ کی تعداد میں اضافہ محسوس کریں گے جو کہ ترجمہ سیکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ثابت ہو گا.
تذکیر القرآن میں قرآنی فہم کو سیکھنے کا جو منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے اس کے ذریعے اردو پڑھنے کی صلاحیت کے حامل اہل ایمان عربی زبان اور صرف و نحو سیکھے بغیر چند ماہ میں براہ راست ترجمہ قرآن سمجھ سکتے ہیں اور نتیجتاً اپنی زندگی کو رضا ربانی کے لازوال رنگ میں ڈھال کر دونوں جہان کی سرفرازی سمیٹ سکتے ہیں۔

Show More