آيت الکرسی سورہ بقرہ کی آیت نمبر 255 کو کہا جاتا ہے۔ بعض مفسرین اسی سورت کی آیت نمبر 256 اور 257 کو بھی مضامین میں ہماہنگی کی وجہ سے آیت الکرسی میں شامل کرتے ہیں۔ قرآن مجيد کی صرف اسی آیت میں "خدا کی کرسی" کا نام آیا ہے جہاں فرماتے ہیں:"وَسِعَ کُرسِیُّهُ السَّمواتِ و الارضَ(ترجمہ: اس کی کرسی (علم و اقتدار) آسمان و زمین کو گھیرے ہوئے ہے۔) یہ آیت اسی وجہ سے پیغمبر اکرمؐ کے زمانے سے ہی "آيۃ الكرسى" کے نام سے مشہور ہے۔
Show More